PK Press

پاکستان میں ایک روز میں کوروناوائرس کے500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

corona

corona

 ملک بھر میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مزید اموات ہوئیں، ملک میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد لگ بھگ 13 لاکھ ہوچکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 927 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 337 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 47 ہزار 856 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار 405 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 633 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 9 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 363 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار 454 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ 2021کے اختتام تک 7 کروڑافراد کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا۔اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا۔ ویکسی نیشن مہم کو ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے 250 ارب کی ویکسین خریدی۔اس عمر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 100 فیصد ویکسین خریدی جاچکی ہے۔ تمام شہریوں کو فری ویکسین لگائی گئی۔اسد عمر نے این سی اوسی کی ٹیم، وفاق، صوبوں کی انتظامیہ اورصحت ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کی انتھک محنت سے ایسا ہدف حاصل ہوا جسے لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سانحہ سیالکوٹ:ہم سب کو مل کر انتہا پسندی کے خلاف کام کرنا ہو گا،لبنیٰ قریشی

پڑھنے کے اگلے

شہریوں کیلئے خوشخبری، عدالت نے نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی کی اجازت دیدی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔