PK Press

چیئرپرسن قومی تحفظ برائے نسواں نیلوفر بختیار کی سعودی سفیرد نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

nilofar bakhtiar

nilofar bakhtiar

اسلام آباد،پاکستان میں تعینات خادم حرمین شریفین کے سفیر استاد نواف بن سعید المالکی سے چیئرپرسن قومی تحفظ برائے نسواں محترمہ نیلوفر بختیار نے ملاقات کی۔دوران ملاقات آپسی محبت اور باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر گفتگو ہوئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن قومی تحفظ برائے نسواں نیلوفر بختیار نے سعودی سفارتحانے کا دورہ کیا جہاں انہوںنے سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی سے ملاقات کی۔اس موقع پر نیلو فر بختیار نے کہا کہ دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی، پاکستان کی تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

صلاح الدین ایوبی ڈرامے میں مزید چارپاکستانی کاسٹ

پڑھنے کے اگلے

چین 2022 ء کے کامیاب آغاز کے لئے پر عزم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے