PK Press

کوئٹہ سائنس کا لج کے قریب دھماکہ ، 4افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

quetta blast

quetta blast

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ پرسائنس کا لج کے قریب دھماکے میں 4افراد جاںبحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکے کے فورا بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت اور سیکورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا پولیس اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کو جناح روڈ پر سائنس کالج کے گیٹ کے قریب اس وقت زور دار دھماکہ ہوا جب وہاں کا لج میں جمعیت علما ء اسلام نظر یا تی کی جا نب سے شہدااسلام کا نفرنس سے عہدیداران و کا رکنا ن نکل رہے تھے ہسپتال ذرائع کے مطابق دھما کے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4افراد شہید ہوئے ہیں جن میں محمد اکرم ولد خان محمد، شرف الدین ولد نیاز محمد، یونس آغا ولد آغا جان اور ایک نامعلوم الاسم شخص شامل ہیں جبکہ 15زخمیوں میں محمد ادریس ولد زربت خان، مصور ولد ولی جان، نور محمد ولد فدا خان، ثنا اللہ ولد محمد اکرم، حبیب اللہ ولد محمد ، محمد رمضان ولد محمد صادق، ظہور احمد ولد دوست محمد، محمد فاروق ولد عبدالمنان، بلال محمدولد زعفران ، نقیب اللہ ولد محمد عالم، نجیب اللہ ولد کریم خان، عزیز اللہ ولدرحیم اللہ، نادر ولد حیدر، جمیل احمد ولد سروراور عبدالہادی ولد گل محمدشامل ہیں ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ مو جو د ہیں جو زخمیوں کو طبی امداد کی فرا ہمی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھما کے کے نتیجے میں 3افراد جا ن کی با زی ہا ر چکے ہیں جبکہ 13زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے دھما کے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لو گ خوف زدہ ہو گئے ۔دھما کے کے فورا سیکورٹی فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے دریں اثنا ء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جناح روڈ بم دھماکے کی مذمت کر تے ہو ئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے جاری کردہ پیغام میںکہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ، عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی مشیر داخلہ کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر میں سیکورٹی پلان کا جائزہ لے کر سیکورٹی انتظامات کو موثر بنایا جائے ۔ انہوںنے صوبائی وزیر صحت کو بھی ہدایت کی کہ وہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج و معالجے کی سہولتوںکی فراہمی کی نگرانی کریں ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے زخمی ہونے والے افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ افراد کو ہدایت کی. گورنر بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ کے جناح روڈ پر دھماکے کی مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، دہشت گرد اور وہشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، دھماکہ اس وقت ہوا جب سائنس کالج میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کانفرنس ہورہی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جائے وقوعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق 13 زخمی ہوئے ہیں ، ہمیں دھماکے میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ہیں ، دھماکے میں پاکستانی قوم کو نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کالج کے گیٹ کے قریب اس وقت دھماکہ کیا گیا جب کالج کے احاطے میںسیاسی جماعت کی سرگرمی ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ: سال نو پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

صرف 2دوارب کے ٹیکس لگنے سے مہنگائی کاطوفان نہیں آئے گا،وزیر خزانہ

پڑھنے کے اگلے

فخر زمان بھی بگ بیش لیگ کھیلنے کو تیار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے