PK Press

انڈونیشیا میں 7.3 کی شدت کا زلزلہ’ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

Indonesia earthquake

Indonesia earthquake

 انڈونیشیاء میں دارالحکومت کے ساحلی صوبہ مالوکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی صوبے مولو میں زلزلے کی گہرائی 166 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آس پاس کے جزائر کے لیے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے، جبکہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات کے دارالحکومت ڈارون میں 600 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے۔ڈسکوری ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ابتدائی زلزلے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ممکنہ طورپرزلزلے کو مرکز کے علاقے میں بہت سے لوگوں نے محسوس کیا تھا۔جیو سائنس کے مطابق تقریباً 1,700 رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔اس سے قبل بھی انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسیٰ سنگارا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ اس قدر شدید تھا لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، انڈونیشیا کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گبھراہٹ کا شکار ہونے کے بجائے محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز انڈونیشیا سے ملحقہ بحیرہ فلورس میں تھا اور اس کی گہرائی صرف ساڑھے 18 کلومیٹر تھی۔انڈونیشیا میں تباہ کن زلزلوں کی ایک تاریخ ہے، 2018 میں سولاویسی زلزلے کے دوران 4,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔7.5 کی شدت کا یہ زلزلہ صوبائی دارالحکومت پالو سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور مشرقی کالیمانتان پر واقع سماریندا اور ملائیشیا کے تواؤ میں بھی محسوس کیا گیا۔اس کے بعد ایک مقامی سونامی نے پالو کو مارا جس نے ساحل پر پڑے مکانات اور عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔زلزلے اور سونامی دونوں کے مشترکہ اثر سے تقریباً 4,340 افراد ہلاک ہوئے، جس سے یہ 2018 میں دنیا کا سب سے مہلک زلزلہ بن گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حدیقہ کیانی طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کریں گی

پڑھنے کے اگلے

بیجنگ میں نئی توانائی گاڑیوں کے لئے 2022 کے نئے کارپلیٹ کوٹے میں اضافہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے