PK Press

فخر زمان بھی بگ بیش لیگ کھیلنے کو تیار

fakhar zaman

fakhar zaman

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے بھی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے ہیں، ان کی آسٹریلیا روانگی ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے۔31سالہ فخر زمان حالیہ سیزن میں بگ بیش کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔ان کے برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے ہیں تاہم روانگی کی تاریخ ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے ہفتے کے آغاز میں جارح مزاج بیٹر کو ویزہ مل جائے گا۔فخر زمان سے قبل شاداب خان، حارث رف، محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں شریک ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کوئٹہ سائنس کا لج کے قریب دھماکہ ، 4افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

پڑھنے کے اگلے

منی بجٹ میں کون کون سی اشیا پر ٹیکس لگے گا، تفصیلات سامنے آ گئیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے