PK Press

چوہدری برادران کے اقلیتوں کیلئے اقدامات کی مثال نہیں ملتی ،لبنیٰ قریشی

christmas cake cutting

christmas cake cutting

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کی صدر لبنیٰ قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سابقہ حکومت میں پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے اقلیتوں کیلئے جس قدر انقلابی اقدامات اٹھائے اس کی مثال نہیں ملتی ،پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں قومی دھارے میں شامل ہیں اورملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہیں،مسیحی برادری نے پاکستان کے قیام ، ترقی و خوشحالی اور تعمیر وطن میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ،تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات،ملک کے دفاع اور انصاف کی فراہمی میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے جی سیون میں کچی آبادی میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی اورترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئیں ۔ لبنیٰ قریشی نے کہا کہ مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے محبت شک و شبہ سے بالا تر ہے،مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتی ہوں ،مل کر کرسمس کا تہوار منانے سے یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مسیحی برادری نے دکھی انسانیت کی خدمت اور علم کی شمع روشن کرنے کے حوالے سے بڑا نام کمایا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے بعد پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہے-پاکستان کا ہر شہری چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو وہ اپنی عبادت گاہ میں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کا حق رکھتا ہے-انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے اور پوری قوم مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شاداب خان بھی بگ بیش کی ٹیم سڈنی سکسرز کا حصہ بن گئے

پڑھنے کے اگلے

بانی پاکستان کی تعلیمات اور فرمودات کی اہمیت روز بروزبڑھ رہی ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔