PK Press

بانی پاکستان کی تعلیمات اور فرمودات کی اہمیت روز بروزبڑھ رہی ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

cm gb khalid khursheed

cm gb khalid khursheed

 وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا یہ دن ہمارے لئے بحیثیت قوم، انفرادی اور اجتماعی طور پر، خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ آج کا دن جہاں اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے، وہاں ان کے افکار و سوچ کو تازہ کرنے اور اس نظریے کو بنیاد بناکر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا بھی دن ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں انگریز کے تسلط اور ہندو سامراج کی ریشہ دوانیوں کا شکار بننے والی مسلمان قوم کو قائد اعظم نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور اپنی جمہوری تگ و دو کے نتیجے میں ایک ایسی ریاست کی تشکیل کو ممکن بنایا کہ جہاں رنگ و نسل، مذہبی، لسانی یا دیگر کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے اور ترقی کے یکساں حقوق و مواقع حاصل ہوں۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ محنت، سچائی، دیانتداری، بے لوث جدوجہد اور جمہوری اقدار کی پاسداری قائد کی زندگی کے وہ چند زریں اصول ہیں جن کی تقلید کرتے ہوئے ہم ملک و قوم کو درپیش مسائل پر قابو پاسکتے ہیں اور پاکستان کو مزید مستحکم بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بانی پاکستان کی تعلیمات اور ان کے فرمودات کی اہمیت ہر گزرے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے،آج سیاسی، معاشی، معاشرتی، مذہبی اور اہم ترین انتظامی امور میں ہمیں جن دشواریوں کا سامنا ہے ان پر عملدرآمد کے ذریعے قابو پاکر ہی اقتصادی استحکام اور ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا احسن طریقہ یہی ہے کہ ان کے افکار اور تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرتے ہوئے مادر وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہ کیا جائے۔ اللہ تعالی ہم سب کو قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چوہدری برادران کے اقلیتوں کیلئے اقدامات کی مثال نہیں ملتی ،لبنیٰ قریشی

پڑھنے کے اگلے

چین :غاروں میں بنے مندر اور مجسمے دریافت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔