PK Press

پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، چوہدری وجاہت

ch wajahat

ch wajahat

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب اسلام آباد میں مسلم لیگی راہنماء وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںپاکستان مسلم لیگ ہیومین رائٹس ونگ کی صدر لبنیٰ قریشی ،مسز انیلا،مسز ارم، مسز فوزیہ اسلم ، مسز سفیہ ،ڈاکٹر غوری، تنویر قریشی اختر زمان سمیت دیگر پارٹی عہدے دار اور کارکن شریک ہوئے۔ اس موقع پر راہنماوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناج کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کو پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانے کا عہد کرنا چاہئے اور بانی پاکستان کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت اور امن و خوشحالی کا مثالی مرکز بنانے کیلئے اسی جذبہ اور عمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا جو تحریک پاکستان کے دوران سامنے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور قومی یکجہتی کو اولیت دے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مائوں، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں اور بزرگوں کی جان، مال و آبرو کی عظیم قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا گیا یہ ملک ہی ہم سب کے تحفظ اور عزت و وَقار کا ضامن ہے، ہمیں پاکستان سے محبت کرنے اور اسے نقصان پہنچانے والوں میں تمیز کرنا ہو گی، قائداعظم کے خواب کی تکمیل اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔ چوہدری وجاہت حسین نے مذہبی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے علاوہ ترقی میں بھی مسیحی بھائیوں کا کردار نہایت اہم ہے اور کرسمس پر بھی پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ہیومین رائٹس ونگ کی صدر لبنیٰ قریشی نے کہا کہ وطن عزیز کو آج ہر طرف سے خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور قومی یکجہتی کو اولیت دے، مسلم لیگ کے پلیٹ فارم اور چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان کو مکمل اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، تقریب میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ مسیحیوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی خصوصی اقدامات پاکستان مسلم لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں اور وہ ان پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری رکھے گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان، اسد عمر سیکرٹری جنرل منتخب

پڑھنے کے اگلے

صرف 2دوارب کے ٹیکس لگنے سے مہنگائی کاطوفان نہیں آئے گا،وزیر خزانہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے