PK Press

چین :غاروں میں بنے مندر اور مجسمے دریافت

caves in china

caves in china

چین میں 10 ماہ کے دوران کئے گئے فیلڈ سروے میں635 غاروں میں بنے مندر اور چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔قومی ثقافتی ورثے کے انتظامی ادارے (این سی ایچ اے ) نے بتایا کہ نئی دریافتوں سے ملک میں غاروں میں بنے مندر اور چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے مجسموں کی کل تعداد 5ہزار986 ہو گئی ہے۔ این سی ایچ اے نے مزید کہا کہ ان میں سے 2ہزار155 غار مندر اور 3ہزار831 چٹانی مجسمے ہیں،جن میں 288 مقامات کو ریاستی تحفظ حاصل ہے۔انتہائی بلندی اور خراب موسم کا مقابلہ کرتے ہوئیتقریبا 2ہزار محققین پر مشتمل 150 سے زائد ٹیموں نے ملک میں واقع پہاڑی غاروں کے مقامات کے تحفظ کے جائزہ کے لیے اس سروے میں حصہ لیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بانی پاکستان کی تعلیمات اور فرمودات کی اہمیت روز بروزبڑھ رہی ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

پڑھنے کے اگلے

پہاڑی تودا گرنے سے قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بند

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے