
asad umar and imran khan
چیئرمین پی ٹی آئی نے اسد عمر کو پارٹی کا نیا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اب نئی تنظیم کا اعلان کر دیا،انہوں نے لکھا کہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جب کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ اور قاسم سوری بلوچستان کے صدر ہوں گے،فواد چودھری نے بتایا کہ شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے پارٹی صدور ہوں گے،اضح رہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں پارٹی کی تمام تنظیموں کو معطل کر دیا تھا۔
Tags: Latest