PK Press

اسلام آباد کے سرکاری اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے

teachers protest

teachers protest

آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے پر وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے ایک بار پھر احتجاج شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کلاسز کا بائیکاٹ کرکے وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد وزارت تعلیم سمیت کسی کمیٹی نے پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا اور ہی نہ رابطہ کیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، آج کے احتجاج کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔اس ضمن میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولیٰ نے کہا کہ حکومت ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے، جب تک آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین ملک امیر خان نے کہا کہ حکومت مجبور نہ کرے کہ آئندہ احتجاج میں اڑھائی لاکھ بچے اور والدین شریک ہوں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اٹک ریفائنری نے گیس بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

پڑھنے کے اگلے

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔