PK Press

مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے اہم رہنما راجہ شکیل (ق)لیگ میں شامل

raja shakeel join pml q

raja shakeel join pml q

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے اہم رہنما اور چیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل راجہ شکیل حیدر خان نے نون لیگ کو خیر آباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ق میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)برطانیہ کے سینئر رہنما راجہ شکیل حیدر نے مسلم لیگ (ن)سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ق)میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغانے انہیں پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ راجہ شکیل حیدر کی شمولیت سے ہماری جماعت میں ایک اچھے اور سلجھے ہوئے سیاستدان کا اضافہ ہوا ہے، امید ہے راجہ شکیل پارٹی کے لیے اچھا کام سر انجام دیں گے ۔راجہ شکیل حیدر نے سینٹر کامل علی آغا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ ہی پاکستان کی اصل مسلم لیگ ہے، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی مدبرانہ قیادت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم کر ادا کیا ہے۔ راجہ شکیل کا کہنا تھا کہ میں پارٹی میں بطور ورکر کام کروں گا ،اپنی صلاحیتوں کوبر وئے کار لاتے ہوئے ق لیگ کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔قبل ازیں راجہ شکیل حیدر نے پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان اور جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین فوزیہ ناز سے بھی ملاقات کی ۔ مسز فرخ خان نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔

raja shakeel haider

raja shakeel

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان میں بھنگ کی پہلی قانونی فصل کی کٹائی شروع

پڑھنے کے اگلے

کراچی میں اومیکرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے