PK Press

چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

pm ajk sardar abdul qayyum niazi

pm ajk sardar abdul qayyum niazi

مظفرآباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ریاست میں تیس سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، اگلے چھ ماہ بعد الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گزشتہ 30سالوں میں کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کراسکے، بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے انتخابی منشور کا حصہ رہا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پانچ اجلاس منعقد کیے، ہمارے تیار کردہ مسودے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے ہمیں ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی اعلی عدلیہ کی شکر گزار ہیں، عدالتی ہدایت کے مطابق 6ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ حکومت آئندہ سال مئی کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، اختیارات کو گراس روٹ لیول تک منتقل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتساب بلاتفریق اورانصاف کی فراہمی یکساں ہوگی، احتساب کے عمل سے اپنے پرائے سب گزریں گے۔ آزاد کشمیر گزشتہ کئی سالوں سے محرومیوں کا شکار ہے، عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جب تک آسٹریلیا کو ہرا نہیں دیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے

پڑھنے کے اگلے

محکمہ موسمیات نے بارش اور سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی کردی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔