
fawad ch and azam swati
اسلام آباد،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی معافی کو بھی قبول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وفاقی وزیر کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر کمیشن نے وزیر ریلوے سے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہا درست نہیں، اس پر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کی معافی کو قبول کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ وہ اور فواد چوہدری آئندہ محتاط رہیں۔واضح رہے کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔اس سے قبل فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جسے کمیشن کی جانب سے قبول کرلیا گیا تھا۔