PK Press

ماہرہ خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ یقین کرنا مشکل

Mahira khan

Mahira khan

چھوٹی اور بڑی اسکرین کا بڑا نام سپراسٹارماہرہ خان 37 برس کی ہوگئیں۔ماہرہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ہم سفر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماہرہ آج بھی سپر اسٹار ہیں، ماہرہ خان نے صدقے تمہارے میں بھی مرکزی کردار اداکیا اور آج کل ہم کہاں کے سچے تھے سے سب کی آنکھوں کا تارہ بنی ہوئی ہیں۔ماہرہ خان نے نہ صرف کانز فیسٹول میں جلوے دکھائے بلکہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیا۔ماہرہ خان نہ صرف فلاحی کاموں میں آگے ہیں بلکہ انسٹا گرام پر بھی وہ مقبول ترین سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ ماہرہ خان نے فلم بول، بن روئے ، ہو من جہاں، سات دن محبت ان، پرے ہٹ لو اورسپر اسٹار میں بھی زبردست کام کیا۔ماہرہ خان کی ایک اور میگا فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔