PK Press

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

ishaq dar

ishaq dar

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا۔سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوازش علی پیرزادہ کی درخواست پر سماعت ہوئی تو مدعی پیش نہ ہوئے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت دو ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی، اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا اس لئے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے میں پیشرفت ہوگئی ہے۔حکم امتناع ختم ہونے پر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق ہوجائے گا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان آ کر حلف نہ اٹھایا تو نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ماہرہ خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ یقین کرنا مشکل

پڑھنے کے اگلے

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہرشمسی انتقال کرگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔