PK Press

عابد علی میں دل کی بیماری تشخیص ہونے کے بعد کرکٹر کا مستقبل داو پر لگ گیا

abid ali test cricketer

abid ali test cricketer

  پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ اوپنر عابد علی میں دل کی بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد کرکٹر کا مستقبل دا ئوپر لگ گیا۔عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی کے آخری رائونڈ میں میچ کے تیسرے دن یو بی ایل گرائونڈ پر خیبرپختونخوا کے خلاف سینڑل پنجاب کی جانب سے بیٹنگ کے دوران سینے میں تکلیف کی شکایت پر فوری طور پر امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہونے پر ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی کی۔دریں اثنا ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ عابد علی کو تشخیص ہونے والی بیماری میں دل کی ایک شریان بند ہونے کی صورت میں انجیو گرافی کے بعد براہ راست انجوپلاسٹی بھی ہوتی ہے، اگر تینوں شریانیں بند ہوں یا تو بائی پاس کی ضرورت پڑتی ہے۔مذکورہ طبی رائے کی روشنی میں عابد علی کا مزید کرکٹ کھیلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہوگا۔ اس طرح پاکستان کے ایک بہترین کرکٹر سے محروم ہونا قومی کرکٹ کے لیے شدید دھچکہ ہوگا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ارطغرل ڈرامے کے ہیرو سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر رہا

پڑھنے کے اگلے

فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی کی بھی الیکشن کمیشن نے معافی قبول کرلی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔