PK Press

بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی،شوکت یوسفزئی

shaukat yousafzai

shaukat yousafzai

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میںپی ٹی آئی کی شکست کی وجہ مہنگائی ہے، وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پرامن ہوئے ہیں، ہم اپنی غلطیوں کو بھی دیکھیں گے کہ کہاں ہوئی ہے، جمہوریت عمل ہے جمہوریت مستحکم ہونی چاہئے، انشااللہ2023تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی جگہوں پر اچھے امیدوارکھڑے کیے وہ بھی جیت نہ سکے، اگر کہیں پر ہم ہارے ہیں تو لوگوں نے غصیکا اظہارکیا ہے، شکر اللہ کا پی ٹی آئی پر ایزی لوڈ، کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔2023الیکشن کی تیاری کرینگے جہاں غلطیاں ہوئی ان کودورکریں گے، کراچی میں چیختے رہے میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، ہار ہمارا مقدر نہیں ہمارے بہت سے لوگ آزاد بھی جیتے ہیں۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے 64 میں سے 46 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف)16، تحریک انصاف12، اے این پی 6، آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب جبکہ مسلم لیگ نون 3، پاکستان پیپلزپارٹی 1، جماعت اسلامی 1 اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک سیٹ جیت لی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رانا شمیم بیان حلفی کیس: عدالت اظہار آزادی کی روشنی میں فیصلہ کرے گی

پڑھنے کے اگلے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ برس ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔