PK Press

شہباز شریف کے شریک ملزم احمد علی پر فردِ جرم عائد

shahbaz sharif

shahbaz sharif

 احتساب عدالت لاہور نے صدر مسلم لیگ (ن) وقائدحزب اختلاف شہبازشریف کے شریک ملزم احمد علی پر فردِ جرم عائد کردی۔ملزم نے صحتِ جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے 10جنوری کو نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف رمضان شوگر ملزریفرنس منی لانڈرنگ اور آشیانہ کیس میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب کے دو ریفرنسز میں عدالت سے حمزہ شہباز کی خرابی صحت کے باعث حاضری معافی کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم احمد علی پر فردِ جرم عائد کر دی۔ ملزم نے صحتِ جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے دس جنوری کو نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے عدالت میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرایا گیا۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقررکردی۔شہبازشریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت بھی 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائدِحزبِاختلاف شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے، وہاں لوگوں کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں۔ وہاں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ افغانستان کے عوام کی امداد کا معاملہ بڑا سنگین ہے۔ عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان عوام کی مدد کرے۔شہباز شریف نے کہا کہ جتنی افغان عوام کو مدد کی اب ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجح ہے،چیئرمین نیب

پڑھنے کے اگلے

ملک میں کرونا وائرس کے 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔