PK Press

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ برس ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی

new zelanad cricket team

new zelanad cricket team

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دور پاکستان کا اعلان کر دیا ، کیوی ٹیم دو مرحلوں میں اپنا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ برس دسمبر اور 2023 کے جنوری اور اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اس دورے کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،مہمان ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی جہاں وہ 10 وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن کی ملاقاتوں کے بعد نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دوروں کو حتمی شکل دی گئی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں شامل 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔دوسرے دورے میں مہمان ٹیم کو5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔دونوں بورڈز اب دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ وہ مارٹن سینیڈن اور ان کے بورڈ کے شکر گزار ہیں اور ان سے ہونی والی ملاقاتوں کے نتائج پر خوش ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائیٹ نے کہا کہ رمیز راجہ اور مارٹن سینیڈن کی دبئی میں نتیجہ خیز اور تعمیری گفتگو ہوئی جس سے دونوں بورڈز کے تعلقات بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔پاکستان مارچ 2022 سے اپریل 2023 کے دوران آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف 8 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی،شوکت یوسفزئی

پڑھنے کے اگلے

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات : ساس بہوکے انتخابی دنگل میں دلچسپ صورتحال

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔