PK Press

 شریف خاندان کو سزا دلوانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے ، گورنر سندھ

governor sindh imran ismaiel

governor sindh imran ismaiel

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک شریف لندن میں بیماری کے نام پر منصوبے بنا رہا ہے جبکہ دوسرا حساب دینے کی بجائے حساب مانگ رہا ہے،کرپشن کے پارٹنر وقت پڑنے پر ایک ہوجاتے ہیں ، شریف خاندان کو سزا دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایک طرف نیا پاکستان ہے اور دوسری طرف پرانا پاکستان ہے ،ہر دور میں ڈبل شاہ ایک نیا روپ لیکر آتا ہے ،یہ لوگ شریف نہیں ڈبل شریف ہیں ،منی لانڈرنگ میں شہباز شریف کے ساتھ ان کے بیٹے حمزہ شہباز بھی شامل ہیں ،انہوں نے ملازمین سے لیکر ٹھیکے والوں تک کے نام پر پیسے منتقل کئے ، ان کے اکاؤنٹس سے 17ہزار ٹرانزکشنز پکڑی گئی ہیں ،17ہزار ٹرانزکشنز کو پکڑنا آسان نہیں تھا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ شہبازشریف نے ملازمین کے نام پر منی لانڈرنگ کی ، قوم کو غلط راستہ دکھانا ان کا شیوہ ہے ، شریفوں کا جو دھندہ ہے اسے کیفر کردار تک لے کر جائیں گے ،ایف آئی اے کے چالان سے پتہ چلتا ہے کہ 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن کو جڑ سے نہیں اکھاڑیں گے اس طرح تباہی ہوتی رہے گی ،کرپشن کے پارٹنر وقت پڑنے پر ایک ہوجاتے ہیں ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ شریف خاندان کو سزا دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اومیکرون نے برطانیہ میں تباہی مچا دی

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں پہلی بار سیلی کون ویلی کی طرز پر اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔