
Ch Shujat hussain
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک سعودی دوستی کسی مصلحت کا شکار نہیں، ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہیسے روضہ رسولۖ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے ملاقات کی ، پاکستان کی ترقی و سلامتی اور چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعابھی کروائی۔شیخ عبداللہ محمد السمان نے کہا کہ ختم نبوتۖ اور قرآن پاک کا ترجمہ تعلیمی نصاب میں شامل کر کے دین کی خدمت کرنے پر اللہ تعالی چودھری پرویز الٰہیکو ضرور اس کا اجر عطا فرمائے گا۔محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر اور محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔
Tags: Latest