PK Press

او آئی سی اجلاس، اسلام آباد میں ہفتے اور پیر کو چھٹی

oic

oic

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میڈیا کی درخواست پر اسلام آباد میں موبائل سروس تین دن بند نہیں ہو گی۔جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقعے پر تمام فورسز نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ٹیلی فون بند نہیں کریں گے،کانفرنس کے لیے آنے والے میڈیا کے نمائندوں نے ہمیں یہ درخواست کی تھی کہ فون بند ہونے کی وجہ سے انہیں اپنے اپنے ملک سے رابطوں میں مشکل ہو گی تو اس وجہ سے آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تین دن موبائل فون بند نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے باعث وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ اور پیرکو اسلام آباد میں مقامی چھٹی ہوگی تاہم سیکریٹریٹ کی چھٹی کا فیصلہ کیبنٹ ڈویژن کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام سکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مہمانوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔اجلاس میں او آئی سی کے 57 ممالک کے وفود اور وزرائے خارجہ شرکت کریں گے اور افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کی کانفرنس تاریخی کردار ادا کرے گی۔پہلے بھی ہم نے 40 سال قبل افغانستان پر کانفرنس کی تھی۔ آج 40 سال بعد یہ اقدام عمران خان کی حکومت نے لیا اور یہ پارلیمان میں ہو رہی ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 17 واں اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔سعودی عرب نے اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے افغانستان کی انسانی صورتحال پر بحث کے لیے 17 دسمبر 2021 کو پاکستان میں خصوصی اجلاس بلایا ہے۔پاکستان نے اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

 سپریم کورٹ نے16ہزار برطرف سرکاری ملازمین کو بحال کردیا

پڑھنے کے اگلے

حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔