PK Press

آرمی پبلک سکول کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں،وزیرِ اعظم

imran khan

imran khan

وزیرِ اعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ آج کادن پوری پاکستانی قوم کو اس کرب ناک سانحہ کی یاد دلاتا ہے جب بزدل شر پسند عناصر نے ہماری قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا،آج کادن آرمی پبلک سکول کے ان بہادر اساتذہ کی یاد دلاتا ہے جو اپنے طالبِ علموں کی حفاظت کیلئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ بے شک دہشتگردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، اسکے پیچھے وہ بزدلانہ سوچ ہوتی ہے جو اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کیلئے نہتے کم سن پچوں کو بھی استعمال کرسکتی ہے،آرمی پبلک سکول کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں،اس سانحہ کے بعد بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست ہونے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف مزید بلند ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوئی اور ہم نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دشمنوں کو انکے ٹھکانوں میں دھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنایا، میں آج پوری قوم کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا،پاکستانی قوم کے عزم، حوصلے اور ہمت کو شر پسند عناصر نے جب بھی متزلزل کرنے کی کوشش کی، ان کو منہ کی کھانی پڑی۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن آئیں مل کر عہد کریں کہ پوری قوم متحد ہو کر فرقہ ورانہ، مذہبی اور نسلی تعصب پھیلانے والوں، تفرقہ پھیلانے والوں اور اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے اپنانے والوں کے خلاف یونہی کھڑی رہے گی اور اپنی صفوں میں موجود ان عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے تدارک میں ریاست کا ساتھ دیگی۔میری خدا سے دعا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلیخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے،قائدِ اعظم کا فرمان ہے کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچا سکے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرسکردو پہنچیں گے

پڑھنے کے اگلے

سادہ لوح پاکستانیوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا غیر ملکی باشندہ گرفتار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔