PK Press

 کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپورتیاریاں شروع کردیں،چوہدری وجاہت

ch wajahat hussain

ch wajahat hussain

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپورتیاریاں شروع کردیں ، پنجاب بھر میں مسلم لیگ کے میئرز لائیں گے ۔ بدھ کو یہاں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر زبیر خان ، جنرل سیکرٹری فیاض تبسم ، سینئر نائب صدر شہباز گوشی کی قیادت میں تحصیل مری کے وفد عماد طیفور عباسی کوآرڈنیٹر مسلم لیگ مری ، راجہ اعجاز منصور،شہزاد عدیل عباسی ، خالد جمیل عباسی ، احتشام عباسی ، چوہدری عتیق الرحمان ،طارق عباسی ، طاہر ملک ،چوہدری لطیف ،قمر لودھی ، غضنفر مرزا سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مری میں پارٹی کو مزید فعال بنانے اور تنظیم سازی پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین نے مری کی قیادت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے مسلم لیگ کے کارکنان رہنمائی کیمپ لگائیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر فوری قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ، انجینئر امیر مقام

پڑھنے کے اگلے

ویسٹ انڈیز ٹیم کے مزید 5 ممبران کورونا کی لپیٹ میں آگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔