
shahid khaqan abbasi
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر کام بدنیتی پر مشتمل ہے، حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، سکینڈل پر سکینڈل کے باوجود چیئرمین نیب خاموش ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نئے چیئرمین نیب کے لئے مشاورت کا عمل مکمل کرنا ہی نہیں چاہتی، موجودہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر ہیں۔ حکومت خود بیساکھیوں پر ہے جس دن ہاتھ اٹھا لیا گیا حکومت ایک دن بھی نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مشیراور وزرا ایک کام بتائیں جو عوام کیلئے کیا ہو، ایسی حکومت جس کو عوام کا خیال نہ ہو، اسے اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ہوتا۔