PK Press

مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل پھر بھارتی حسینہ نے جیت لیا

Miss Universe 2021

Miss Universe 2021

مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل پھر بھارتی حسینہ نے جیت لیا، 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب اپنے نام کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ہرناز نے ٹائٹل کی دوڑ میں شریک پیراگوئے اور جنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی۔میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا۔ بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائیٹل جیتا ہے۔ اس قبل لارا دتا نے 2000 میں مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ جبکہ سشمیتا سین 1994 میں حسینہ کائنات منتخب ہوئی تھیں۔رناز سندھو نے اپنے مقابلہ حسن کا سفر اس وقت شروع کیا جب وہ صرف 17 سال کی تھیں۔ وہ اس سے قبل مس دیوا 2021، فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 کا تاج پہن چکی ہیں اور انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2019 میں ٹاپ 12 میں بھی جگہ بنائی ہے۔چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ماڈل نجابی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جنید صفدر کی شادی، مریم نواز کی آواز میں ایک اور گانا وائرل

پڑھنے کے اگلے

ایم سی آئی اوپن فٹبال ٹورنامنٹ سی ڈی اے کے نام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔