PK Press

گرین لائن منصوبے سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں،شاہد خاقان عباسی

shahid khaqan abbasi

shahid khaqan abbasi

کراچی،مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو تختیاں لگانے اور افتتاح کرنے کا شوق ہے، گرین لائن منصوبے سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، تین ماہ کا کام ساڑھے تین سال میں مکمل ہوا، ملک میں اس وقت جمہوریت ہے نہ پارلیمان۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو کارروائی براہ راست دکھائی جائے، اپوزیشن کو دبانے کیلئے جھوٹے ریفرنس بنائے جاتے ہیں، سب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا چیئرمین نیب کو جعلی ریفرنسز بنانے کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بیروزگاری، مہنگائی اور ہر طرف ملکی مسائل ہیں، کیا ملک میں کوئی غیر متنازعہ آدمی نہیں ہے ؟انہوں نے کہا کہ احتساب کا ادارہ خود حساب نہیں دے رہا اور چیئرمین نیب کمیٹی میں کہتے ہیں سیشن ان کیمرا ہو۔ انصاف کا نظام سب کو نظر آنا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حزب اختلاف کو دبانے کے لیے بے بنیاد کیسز بنائے جا رہے ہیں،6 اکتوبر کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)ریٹائرڈ ہوئے تو کسی سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو کارروائی براہ راست دکھائی جائے کہ سب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ایک نہ ایک دن انصاف ضرور ہو گا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں، عوام نام نہاد احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب دیکھیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے نام کیساتھ غازی لکھا جائے ، آئی جی اسلام آباد

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو کچی آبادی میں آپریشن روکنے کا حکم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔