PK Press

پی پی ،(ن)کے کئی سنجیدہ رہنماتحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے میں ہیں’جمشید اقبال چیمہ

Jamshed Iqbal Cheema

Jamshed Iqbal Cheema

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)انتشارپھیلانے والی جماعت ہے،آصف زرداری کے بعدبلاول زرداری کے لاہورمیںڈیرے پیپلز پارٹی کی مردہ سیاست کوتقویت نہیں پہنچاسکتے۔ حلقہ این اے 127میں مختلف ترقیاتی منصوبوںکے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ان سیاسی مافیاز کے خلاف میدان میںہے جن کی یہاں کئی نسلیں پروان چڑھ چکی ہیںاوروہ نظام کو اپنے زیر تسلط رکھنا چاہتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم اورحوصلے سے تناوردرخت کی صورت اختیار کرنے والے مافیاز کی جڑوںکو ہلا دیاہے اورانشااللہ آئندہ عام انتخابات میں عوام انہیںجڑ سے اکھاڑپھینکیںگے ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)او رپیپلز پارٹی کے بہت سے سنجیدہ رہنمااپنی قیادت کی کرپشن کادفاع کرکے عاجزآچکے ہیں اسی لئے وہ ان کی سیاست سے متنفرہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطے میںہیں۔ انشااللہ آئندہ عام انتخابات میںبھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب کے بعدسندھ میںبھی سرپرائز دے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میںہے اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھانہیںرکھی جائے گی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسلم لیگ(ق)لیگ نے انسانی حقوق کے حوالے سے بہت سے اقدامات کئے،لبنیٰ قریشی

پڑھنے کے اگلے

صرف زبانی جمع خرچ کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے،چوہدری پرویزالٰہی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔