PK Press

تیمرگرہ میں ایف آئی اے کے چھاپے ، ایک ملزم گرفتار،کرنسی برآمد

FIA Raids of (CBC)Peshawer

FIA Raids of (CBC)Peshawer

کمرشل بینکنگ سرکل(سی بی سی )پشاورنے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی اور ڈائریکٹرخیبرپختونخوا ناصر محمود ستی کی ہدایت پرحوالہ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت کے خلاف پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوکو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی پشاور محمد افضل خان نیازی کے مطابق خصوصی ٹیم نے تیمرگرہ سے ملزم حضرت عمر ولد واحد گل کو حاجی شمس الرحمان شاپ جان مارکیٹ سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے415100 پاکستانی روپے ،حوالہ ہنڈی کی رسیدیں برآمد کر لیں ۔ملزم کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔ملزم کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کوریئن حکومت کی جانب سے پاکستان کواہم طبی آلات کی فراہمی

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ(ق)لیگ نے انسانی حقوق کے حوالے سے بہت سے اقدامات کئے،لبنیٰ قریشی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے