PK Press

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

west indies cricket team

west indies cricket team

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ مقامی ہوٹل آمد پر کورونا ٹیسٹ کے بعدکھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کے لیے قرنطینہ کریں گے۔جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ سیریز 13 تا 22 دسمبر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور اتنے ہی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز میں شائی ہوپ کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گے۔کیرون پولارڈ انجری کے سبب سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ رومان پاول اور ون ڈے میں ڈیورنڈ تھامس کو شامل کیا گیا ہے،13 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 6 بجے ہوگا۔ 14 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، 16 دسمبر کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغازشام 6 بجے ہوگا، 18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو ہوگا جبکہ22 دسمبر کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستانی فلمساز ثمر من اللہ نے بین الاقوامی اعزاز جیت لیا

پڑھنے کے اگلے

کترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک،تصاویر سامنے آگئیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے