PK Press

اسلام آباد پولیس ان ایکشن، متعدد افراد گرفتار

Islamabad police

Islamabad police

وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی بیج کنی پر بڑا ایکشن لے لیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ رمنا کے علاقے میرا آبادیہ میں گرینڈٹارگٹڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا، اس دوران 54 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کارروائی کے دوران بغیر کاغذات13 موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سرچ آپریشن کامقصد علاقیکی سیکیورٹی کو موثربناناہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہے، گذشتہ ماہ بھی پولیس نے لوہی بھیر میں کارروائی کرتے ہوئے 11 موٹر سائیکل اور ایک ایس ایم جی رائفل برآمد کی جب کہ تھانہ کھنہ کی حدود میں بغیر نمبر پلیٹ 12 موٹر سائیکلیں بند کردیں تھیں۔ایک اور کارروائی کے دوران وفاقی پولیس نے تھانہ شہزاد ٹان میں ایک ویگو ڈالہ پکڑا اور اس میں سے اسلحہ برآمد کیا جب کہ کورال کے علاقے سے ایک پراڈو پکڑی گئی جس کے اندر اسلحہ اور آتشی سامان موجود تھا۔پولیس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لوہی بھیر سے ایک رائفل، سات ایئر گن اور 12 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

متحدہ عرب امارات کے پچاسویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

پڑھنے کے اگلے

حکومت کا توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کے خلاف انوکھا اقدام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔