PK Press

وسیم اکرم کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

wasim akram

wasim akram

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں بتایا گیا کہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ میں میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلا شبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کے لوگوں کو ملانے والا شہر ہے۔سوئنگ کے سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دبئی میں مزید وقت گزارنے کا خواہشمند ہوں۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کی حکومت نے گولڈن ویزا جاری کر رکھا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سلمان خان ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

پڑھنے کے اگلے

چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی گریڈ 21 میں ترقی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے