PK Press

ماضی کے اداس ٹکڑوں کو تھامنے کیلئے زندگی بہت مختصر ہے’ ہانیہ عامر

hania amir

hania amir

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے اداس ٹکڑوں کو تھامنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہاں آگے بڑھنے اور درگزر کردینے میں ترقی اور پختگی ہے، اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، جو چیز آپ کو خوش کرتی ہے اس کے لیے آواز اٹھائیں۔ ہانیہ عامر نے لکھا کہ نفرت کو دل میں رکھنا ہی آپ کو کمزور کرتا ہے، جانے دو اور جیو، اپنے ماضی کے اداس ٹکڑوں کو تھامنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔ ہانیہ نے کہا کہ اپنے آپ کو اٹھا اور آگے بڑھو، میری دعا ہے کہ اس کو پڑھنے والے ہر کوئی آگے بڑھے اور اس کے لیے آسانی ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہلہ گلہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر وہ تنقید کا شکار تھیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ

پڑھنے کے اگلے

اداکارہ ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے