PK Press

آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا، چودھری سرور

governor punjab

governor punjab

لندن ، گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے 6ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لندن میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے،پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا ، ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا۔کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں ،ہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی۔پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر ساتھی رہنما انیل مسرت نے کہا بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے، محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے،عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چیئرمین سینیٹ سے کرغستان اور قازقستان کے سفرا کی ملاقاتیں

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے