PK Press

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

corona

corona

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 8 اموات اور377 کیسز رپورٹ کئے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 745 ہوگئیں۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے میں 44ہزار137 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 377 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.85 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 904 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 631 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار017، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار240، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار146 اور بلوچستان میں 33 ہزار488 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار563 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فیصل واوڈا نااہلی کیس:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

پڑھنے کے اگلے

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے