PK Press

چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی گریڈ 21 میں ترقی

Chairman-CDA

Chairman-CDA

اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں و تبادلے کئے گئے ہیں جن کے تحت وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کر کے گریڈ21کے ایڈیشنل سیکرٹری حامد یعقوب شیخ کو انچارج سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا جبکہ یوسف خان کو سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل لگا دیا گیا ،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد سمیت گریڈ20کے 12افسران کو گریڈ21میں ترقی دے دی گئی ،ترقی پانے والوں میں سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سات افسران شامل ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے گریڈ21کے حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج خزانہ تعینات کردیا ۔یعقوب شیخ وزارت منصوبہ ترقی واصلاحات میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ عبدالعزیز عقیلی کوایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی لگا دیا گیا ۔سیکرٹریٹ گروپ کے جن افسران کو گریڈ20سے گریڈ21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں حسن رضا سعید، مسز صبینہ قریشی،علی اصغر ،محمد طاہر نور اور محمد شعیب اکبر شامل ہیں ۔ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کو گریڈ20سے21میں ترقی دی گئی ہے ان میں بلوچستان میں تعینات علی طاہر ، پنجاب میں تعینات کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان ، محمد حسن اقبال ، فواد ہاشم ربانی،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد ،اوورسیز پاکستانیز ڈویژن میں تعینات زاہد علی عباسی اور کے پی کے میں تعینات فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ افتخار علی ساہو شامل ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وسیم اکرم کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

پڑھنے کے اگلے

متحدہ عرب امارات کے پچاسویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔