PK Press

پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے

umrah

umrah

پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے، آج سے پاکستان سمیت چھ ممالک کے افراد براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان سمیت 6ممالک پرعائد سفری پابندیاں آج ختم ہوگئیں، سعودی حکام کے مطابق ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی ہوگی اور کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔سعودی حکام کے مطابق ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پابندی سے مستثنیٰ دیگر ممالک میں انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت شامل ہیں۔خیال رہے پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے ہفتے میں 35پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ، یہ پروازیں سعودی شہروں جدہ، ریاض، دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائیں گی، جو پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔واضح رہے سعودی عرب نے چندروزقبل پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار

پڑھنے کے اگلے

مدثر نارو بازیابی کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا بڑا حکم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔