PK Press

محمد میاں سومرو کی کامیابی چیلنج، حلقہ این اے 196 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

muhammad mian soomro

muhammad mian soomro

 وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی کامیابی چیلنج، الیکشن ٹریبونل نے جیکب آباد کے حلقہ این اے 196 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا، 7 دسمبر کو دوبارہ گنتی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی کی جانب سے 2018ء کے عام انتخابات میں جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 میں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی کامیابی کو چینلج کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن ٹریبول نے 30 روز کے اندر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے نتائج الیکشن ٹریبونل میں پیش کرنے کے احکامات جاری تھے جس کے بعدبدھ کے روز سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج اور رٹرننگ آفیسر غلام علی کناسرو کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں دونوں امیدواروں محمد میاں سومرو اور اعجاز حسین جکھرانی کے وکیل پیش ہوئے رٹرننگ آفیسر نے 7 دسمبر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرتے ہوئے امیدواروں کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کردی ہیں، واضح رہے کہ 23 نومبر کو سندھ ہائی سکھر میں قائم الیکشن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اعجاز حسین جکھرانی کی درخواست پر 30 دن کے اندر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے محمد میاں سومرو نے 92 ہزار 274 جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اعجاز جاکھرانی نے 86 ہزار 876 ووٹ حاصل کیے تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مگر مچھ کو مجسمہ سمجھ کر سیلفیاں بنانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوگیا؟

پڑھنے کے اگلے

ٹوئٹر پر بغیر اجازت کسی کی تصویر اور ویڈیوشیئر کرنے پر پابندی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔