PK Press

پاکستان نے بنگلا دیش سے پہلا ٹیسٹ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا

pak test match

pak test match

پاکستان نے بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے پہلا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی، شاہین اوپنرز عابدعلی 91 اور عبداللہ شفیق 73 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ اظہرعلی 24 اور بابراعظم 13 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ باولرز حسن علی اور شاہین آفریدی نے میچ میں 7،7 وکٹیں گرائیں جبکہ بنگالی باولر مہدی حسن اورتیج الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ چٹاگانگ ٹیسٹ میں عابدعلی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری اننگزمیں 91 رنزبنائے۔گذشتہ روز پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور بنگالی باولرز کی وکٹیں گرانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ قبل ازیں میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا سلسلہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے جوڑا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر پویلین کی راہ دکھا دی، یاسر علی 36 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے جبکہ مہدی حسن 11 اور نورالحسن 15 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا، ابو جید کو بھی شاہین آفریدی نے صفر رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، تاج الاسلام بھی صفر سکور پر ساجد خان کے ہاتھوں شکار ہوئے۔ یوں 157 کے مجموعے پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز ٹارگٹ کیلئے بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں 330 رنز کے جواب میں 286 رنز بنائے تھے جس سے میزبان ٹیم کو 44 رنز کی برتری مل گئی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اس شہر کو مرنے سے بچا لو۔۔۔تحریر:حامد میر

پڑھنے کے اگلے

امیتابھ بچن نے کرینہ کپور کے پاؤں دھونے کی وجہ بتا دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔