PK Press

سپریم کورٹ: ایم این اے علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور

ali wazir

ali wazir

سپریم کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔منگل کو جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 4 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ علی وزیر کے ساتھ شریک ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا، علی وزیر کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔خیال رہے کہ علی وزیر پر ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کرنے کا الزام ہے۔علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امیتابھ بچن نے کرینہ کپور کے پاؤں دھونے کی وجہ بتا دی

پڑھنے کے اگلے

اومی کرون،جسم کے کس حصے کو مکمل ختم کردیتا ہے؟جانیے اس خبر میں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔