PK Press

گورنر سندھ سے وزیراعظم آزاد کشمیرکی ملاقات

PM Kashmir

PM Kashmir

کراچی ( نومبر29)
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیریوں نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس عرصہ کے دوران بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلوں کو کم نہیں کرسکا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں امن کی خاطر مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے بھارت پر دباو ¿ بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے واضح پالیسی ہے اور ہم وزیراعظم پاکستان کی پالیسیوں سے متفق ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنا کر آزاد کشمیر کو کرپشن سے پاک اور خوشحال ریاست بنائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے دو نئے معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دیدی

پڑھنے کے اگلے

موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانیوالا ٹیکس ختم کرنے کا معاملہ ، صارفین کیلئے اہم خبر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔