PK Press

قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید

pia

pia

وزیر ہوا بازی چوہدری غلام سرور خان نے قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید ظاہر کر دی۔چوہدری غلام سرور نے کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الااقوامی ہوا بازی کی تنظیم اکائو کی آڈٹ ٹیم نے کام کا آغاز کر دیا ہے، امید ہے سی اے اے سمیت پی آئی اے کے حوالے سے اعتراضات کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر عائد ہابندی کے خاتمی میں مدد ملے گی۔وزیر کا کہنا تھا کہ برطانوی وفد پاکستانی ایئرپورٹس پر موجود سیکیوریٹی انتظامات اور طریقہ کار کے حوالے سے اپنی کلیئرنس رپورٹ مرتب کرے گا۔میڈیا سے گفتگو میں چوہدری غلام سرور نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی سے خلیجی ایئر لائنز کو دیئے گئے حقوق کو منصفانہ بنایا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانیوالا ٹیکس ختم کرنے کا معاملہ ، صارفین کیلئے اہم خبر

پڑھنے کے اگلے

ساتویں پی ایس ایل کے انعقاد میں تاخیر کا امکان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔