PK Press

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان چالیس برس کے ہوگئے

fawad khan

fawad khan

پاکستان اور ہندوستان میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث یکساں مقبول اداکار فواد خان چالیس برس کے ہوگئے ۔فواد خان نے 2003 میں شوبز سرگرمیوں کا آغاز گلوکاری سے کیا جو کامیاب نہ ہوا چنانچہ انہوں نے اداکاری میں اپنی قسمت آزمائی اور 2004 کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں نوجوان اداکار کے طور پر کام کیا۔ 2007 میں پاکستانی فلم ‘خدا کے لئے’ میں اداکاری کے بہترین جوہربھی دکھائے۔فواد خان کا اداکارہ ماہرہ خان کیساتھ 2010 میں نشر ہونیوالاٹی وی ڈرامہ ‘ ہمسفر’ ان کی کامیابی کا سبب بنا۔ دو سال چلنے والے اس ڈرامے نے فواد خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جس کے بعد فواد کو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی آفرز ملیں۔ فواد نے 2014 کی بالی وڈ فلم ‘خوبصورت’ سے بالی وڈ میں قدم رکھا ۔فواد اب تک تین ہندی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔اداکار فواد خان اپنی شخصیت کے سبب پرکشش مردوں کی فہرست میں بھی جگہ بناچکے ہیں۔ فواد خان کو آج کے دور حاضرکا بہترین ‘فیشن آئیکون’ ماناجاتاہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

پڑھنے کے اگلے

سجل علی کو کھانے میں کون سی سبزی پسند ہے؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔