PK Press

موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانیوالا ٹیکس ختم کرنے کا معاملہ ، صارفین کیلئے اہم خبر

cell phone

cell phone

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سندھ ہائیکورٹ کے موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگائے جانیوالے ٹیکس کو ختم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔پیر کوفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانیوالا ٹیکس واپس لینے کے معاملے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، 5منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ایف ای ڈی قانون کے مطابق ہے،درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ میں5 منٹ کی کال کیبعد75پیسیٹیکس کی منظوری دی گئی، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے، پارلیمنٹ سے منظور ہونیوالیبل کوہائیکورٹ غلط قرارنہیں دے سکتی۔واضح رہے کہ جون 2021 میں وفاقی حکومت نے پانچ منٹ سے زیادہ چلنے والی موبائل فون کالز پر ٹیکس عائد کیا تھا، جس کے بعد مختلف کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گورنر سندھ سے وزیراعظم آزاد کشمیرکی ملاقات

پڑھنے کے اگلے

قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔