PK Press

وزیراعظم آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

alqadir university

alqadir university

وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائے جائیں گے، القادر یونیورسٹی میں تصوف اورروحانیت پرمبنی تعلیم دی جائے گی جبکہ اسلامی تعلیمات کیساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائیجائیں گے،القادریونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہوچکاہے جبکہ یونیورسٹی کے 2 مزید بلاکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے۔عظیم صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام سے منسوب یونیورسٹی اسلام کے سنہری اصولوں پرمبنی اور جدید تحقیقی مرکز ہے، یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کے سیرت النبی ۖ اورصوفیا کرام کی تعلیمات کے فروغ کے وژن کی تکمیل اور نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنسزکی کلاسزکاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے ، ملک بھر سے 60سیزائدطلباو طالبات نیداخلہ حاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان افتتاح کے موقع پرمہمانوں اورمیڈیاسے خطاب کریں گے جبکہ سوہاوہ جہلم میں اسلامی تعلیمات، تصوف اورجدید سائنسی تحقیق کیلئے بنائی جانے والی درسگاہ میں فیکلٹی اور طلبہ سے ملاقات بھی کریں گے۔خیال رہے اکتوبر 2019 میں وزیراعظم عمران خان القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ظالم حکومت سے نجات ہی قوم کے لئے راہ نجات ہے، شہبازشریف

پڑھنے کے اگلے

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان چالیس برس کے ہوگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔