PK Press

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آسٹریلیا آئندہ سال مارچ اور اپریل میں 24 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر دوطرفہ سیریز کھیلے گا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں 3 ٹیسٹ میچز، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی 20  میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز تین مارچ سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
سیریز میں دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کی میزبانی قدافی سٹیڈیم لاہور 21 مارچ سے کرے گا۔
آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے تمام میچز قدافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل دو اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل واحد ٹی 20 میچ پانچ اپریل کو قدافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ’کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے کہا کہ وہ اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور وہ اس سیریز کے لیے لاجسٹک، سکیورٹی اور کوویڈ 19 پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پی سی بی سےمسلسل رابطے میں رہیں گے۔‘
اس تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران وہ پی سی بی آفیشلز اور  صوبائی اور وفاقی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔
براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ویں آسکر کے لیے مشرق وسطیٰ کی سات فلمیں کون سی ہیں؟

پڑھنے کے اگلے

پی ٹی وی کا شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔