PK Press

امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 100 سے کم

امارات میں اتوار7 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 70 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  40 ہزار 432 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 54 ہزار 696  ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 92 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ  34 ہزار 888 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے ایک چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 140 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 28 ہزار 421 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2  کروڑ 13 لاکھ  51 ہزار 766 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔
براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خلیج عمان کی ساحلی پٹی پر ایران کی جنگی مشقوں کا آغاز

پڑھنے کے اگلے

ظالم حکومت سے نجات ہی قوم کے لئے راہ نجات ہے، شہبازشریف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔